بہت یاد پھر آج آئے ہو تم

Poet: UA By: UA, Lahore

بہت یاد پھر آج آئے ہو تم
خیالوں میں پھر آج آئے ہو تم

تمہیں وقت نے کھو دیا تھا کہیں
مگر پھر سے دل میں سمائے ہو تم

ہمیں دیکھتے ہیں سبھی چاہ سے
ہماری نظر میں سمائے جو تم

جسے چاہتے ہو دل و جان سے
اسے بھی کبھی ایسے بھا‏ئے ہو تم

یہ بھی نہ عظمٰی تمہیں چھوڑ دے
نہ دیکھا کرو اپنے سائے کو تم

Rate it:
Views: 2284
21 Jan, 2009