بیتے لمحوں کو کیوں ہوا دیتا ہوں
Poet: Asif Shaaki By: Asif Shaaki, Karachiدل میں ہر درد دبا دیتا ہوں میں
بے وجہ دل کو سزا دیتا ہوں میں
یہ جذبہ عشق اب ہو گیا ہے قدیم
آ اک جنوں نیا دیتا ہوں میں
آنکھوں سے بات نہ بن سکی ہے اب تک
چل اب لبوں سے بتا دیتا ہوں میں
گزرے لمحوں کی گرمی سینکنےکو
خط اور کچھ یادیں جلا دیتا ہوں میں
آگ تو اب خاک ہو چکی ہے شاکئ
بیتے لمحوں کو کیوں ہوا دیتا ہوں میں
More Sad Poetry






