بیتے ھوئے زمانے یاد آتے ہیں
Poet: mian amar By: mian amar, muzafar garhبیتے ھوئے زمانے یاد آتے ہیں
بچپن کے یارانے یاد آتے ہیں
جن کے دلوں میں ھوتا تھا خلوص
ہائے وہ لوگ پرانے یاد آتے ہیں
جو ھو گئے ہیں نذرِ برق دوستو
وہ شکستہ آشیانے یاد آتے ہیں
جب کبھی پلٹتا ھوں صفحہء زیست
کئ کئ فسانے یاد آتے ہیں
جہاں کرتے تھے پیار کی باتیں
آج بھی وہ ٹھکانے یاد آتے ہیں
امر جو گنگنایا کرتے تھے کبھی
محبت کے وہ ترانے یاد آتے ہیں
More Sad Poetry






