خدا کرے کہ جب بھی دعا مانگوں بیٹی
ایک لمحہ کے لیے بھی
تیرا نام میرے ہونٹوں سے نہ پھسلنے پائے
اور جب بھی ہاتھ اٹھاؤں بیٹی
تیرا چہرہ نگاہوں میں ٹھہر جائے
خدا کرے کہ
ہر دعا کے بعد بیٹی
تیری چاہت ، تیرا پیار پاؤں
خدا کرے کہ میں بھی تجھے
تیری دعاؤں میں یاد آؤں بیٹی