بے سبب اداسی ہے

Poet: Ainee Tahir By: Ainee Tahir, Karachi

دل میں اب مرے یونہی
بے سبب اداسی ہے
کچھ بھی تو نہیں بدلا
روح بھی پیاسی ہے
اس کے لوٹ آنے کی
کوئی آس باقی ہے
جاں بلب ہوں میں اب تو
سانس اب ذرا سی ہے
وہ پلٹ کر آئے گا
یہ خیال کافی ہے

Rate it:
Views: 957
20 Jun, 2015