بے وجہ نہیں ہوتی

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

اس درد کے بعد کوئی درر درد نہیں لگتا
کہ شدت درد کی انتہا ہوتی ہے محبت

نہیں اٹھتی وہ آنکھیں پھر کسی پے
کہ جن آنکھوں میں یہ فنا ہوتی ہے محبت

عمر بھر جن کا ازالہ نہ کر پائے
بس ایک ایسی ہی خطا ہوتی ہے محبت

جو مل جائے تو بس پھر کیا کہنا
ورنہ ایک مسلسل عذاب ہوتی ہے محبت

لوگ مجھ سے ہر بار یہی پو چھتے ہیں
تم نے اس میں دیکھا کیا

پھر ہر بار یہی کہتی ہوں
بے وجہ ہی نہیں ہوتی ہے محبت

Rate it:
Views: 513
24 Sep, 2008
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL