Add Poetry

بے وفا ۔۔۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

زندگی سے لڑتے لڑتے
آخر وہ بھی ہار گئی
زندگی-----یہ زندگ۔۔۔
آخر اس کو بھی مار گئی
وہ ایک پاگل سی لڑکی
جو سب سے کہتی رہتی تھی
یہ زندگی تو میری دوست
میری ہمجولی ہے
بچپن سے لیکر اب تک
ہم نے کھیلی آنکھ مچولی ہے
جب وہ مچھ سے چھپ جاتی
میں اس کو ڈھونڈ کے لے آتی
وہ مل جاتی وہ آ جاتی
میرے پاس ہمیشہ آ جاتی
جب وہ روٹھنے لگتی تو
میں اس کو منایا کرتی تھی
وہ مان بھیی جایا کرتی تھی
کبھی میں اس سے چھپ جاتی تو
وہ میرے سامنے آ جاتی
ہم دونوں پھر سے
اک دوجے کی
بانہوں میں بانہیں ڈالے
اٹکھیلیاں کرتے چلتے رہتے
آگے ہی آگے بڑھتے رہتے
اور اس نے یہ سمجھا شاید
یہ زندگی جو بڑھ رہی ہے
اس کے ساتھ چل رہی ہے
ہر پل اس کے پاس رہے گی
یوں ہی اس کے ساتھ رہے گی
پھر نہ جانے ایسا کیا ہوا
وہ اس سے نالاں رہنے لگی
وہ روز اسے مناتی رہی
وہ اور روٹھتی جاتی رہی
وہ اپنے پاس بلاتی رہی
وہ اور دور ہی جاتی رہی
پھر ایسا ہوا وہ زندگی سے
لڑنے لگی جھگڑنے لگی
اس کی اس ادا پہ زندگی
اور بھی زیادہ بگڑنے لگی
آخر وہ دن بھی آیا کہ
ہاتھوں سے ہاتھ چھوٹ گیا
دونوں کا ناطہ ٹوٹ گیا
پھر وہ ہوا جو ہوتا ہے
پھر یہ ہوا جوہ ہونا ہے
زندگی سے لڑتے لڑتے
آخر وہ بھی ہار گئی
زندگی-----یہ زندگی
آخر اس کو بھی مار گئی

Rate it:
Views: 412
30 Jun, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets