Add Poetry

بے وفا وقت نہ تیرا ہے، نہ میرا ہو گا

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

بے وفا وقت نہ تیرا ہے، نہ میرا ہو گا
رات بھی آئے گی، سُورج کا بھی پھیرا ہو گا

مَیں تو اس سوچ میں گم ہوں کہ ہنسوں یا رو دوُں
شب نے لی آخری ہچکی تو سویرا ہو گا

تم حقیقت سے جو ڈرتے ہو تو دن کے با وصف
بند کر لو اگر آنکھیں تو اندھیرا ہو گا

شاید اس دکھ سے اُجڑتی چلی جاتی ہے زمین
اب تو انساں کا ستاروں پہ بسیرا ہو گا

کتنی شدّت پہ ہے، زنداںمیں، میری غیرتِ فن
یہ وہ جنگل ہے جو جل کر بھی گھنیرا ہو گا

Rate it:
Views: 245
14 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets