بے وفائی
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiہاں اب سمجھا میں حقیقت
وہ مجھے چاہتا تھا بہت
سات پردوں میں بھی
مجھے دیکھتا تھا بہت
سبھی نے بھولایا تو جانا
کوئی مجھے سوچتا تھا بہت
وہ میری راہ دیکھتا تھا
میں اس سے بھاگتا تھا بہت
میں تو اسی کا تھا مگر
غیر کی دعا مانگتا تھا بہت
لوٹ آؤں گا اسے خبر تھی
میری عادتیں سمجھتا تھا بہت
دوآنسو مداوا میری جفا عرفان
میری حقیقت وہ جانتا تھا بہت
More Sad Poetry






