اُس بے وفا کی گلیوں میں اب نہ جائیں گے ہم
جو جانتا ہی نہیں محبت کیا ہے اسے کیا سمجھائیں گے ہم
لمحہ لمحہ اس کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں
اس دل پہ جو چوٹ لگی کسے دیکھائیں گے ہم
وہ گزرتا ہوا ہر پل کر دیتا ہے جدا ہمیں
وہ کیا جانے بنا اس کے کیسے جی پائیں گے ہم
وہ بچپن کی شوخیاں اور معصوم سی اس کی باتیں
وہ بے وفا کیا جانے اسے کیسے بھول پائیں گے ہم
وہ ساتھ بیتے لمحے وہ ادھوری اس کی باتیں
جب بھی یاد آئیں گی بہت تڑپیں گے ہم بہت روئیں گے ہم
آج بھی جب وہ یاد آتا ہے یہ پاگل دل تڑپتا ہے
وہ گزرا ہوا ہر پل اے شام کیسے بُھلا پائیں گے ہم