بےدلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے
Poet: Rashid By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIبےدلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے
غم سے جلتے چہرے کو روشنی نہ سمجھا جائے
لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلق کو
دوستی کہیں لیکن دوستی نہ سمجھا جائے
ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو
آپ چاہیں کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے
خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی
خاک ہونے والوں کو خاک ہی نہ سمجھا جائے
More Sad Poetry






