Add Poetry

بےوفا!!!کون ہے۔۔۔؟

Poet: UA By: UA, Lahore

میں نے تمہیں نہیں بلایا تھا
نہ کوئی خواب دکھایا تھا
محبت کا گیت سنایا تھا
نہ وفا کا سنگیت سیکھایا تھا
میں تو سب سے الگ
بس اپنی ہی دنیا میں مگن
اپنی ذات کے حصار میں
دل کے دروازے مقفل کئے
آنکھیں موند کے بیٹھی تھی
یاد کرو کے تم نے ہی
دل کا در کھٹکھٹایا تھا
میرے پاس آ کر کے
دل نگری کو بسایا تھا
میری بے رنگ آنکھوں کو
رنگیں خواب دکھایا تھا
محبت کا گیت سنایا تھا
وفا کا سنگیت سیکھایا تھا
خواب دکھا کے
گیت سنا کے
وفا کے سب
انداز سیکھا کے
اب تنہا چھوڑے جاتے ہو
جاتے ہو اور جاتے ہوئے
مجھ پہ میرے چارہ گر!!!
بےوفائی کا الزام لگاتے ہو
مجھے کیا خبر تھی
محبت کی عطا کیا ہے
خواب کیا وفا کیا ہے
تم نے جو سنایا
تم نے جو سیکھایا
تم نے جو دکھایا
وہ خواب وہ گیت وہ سنگیت
میں نے اپنا لیا
تمہیں اپنا بنا لیا
میرے دل میں آ کے
مجھے اپنا بنا کے
میری ذات میں دخل دینے کے بعد
مجھے اپنی زندگی سے
بےدخل کئے جاتے ہو
مجھ پہ میرے چارہ گر !!!
بےوفائی کا الزام لگاتے ہو
تنہا چھوڑ کے جاتے ہو
جو تم نے کہا وہ مان لیا
سب کہا سنا سچ مان لیا
اب تم ببھی سب سچ مان ہی لو
جو میں کہا سب جان بھی لو
کچھ پل کے لئے بیتے لمحوں میں
مجھ میں خود کو پہچان بھی لو
دیکھو سوچو سمجھو تو سہی
اپنے دل سے پوچھو تو سہی
میری اپنی چاہت کا
محبت کا وفاؤں کا
پیمانہ کیا ہے تولو تو
پھر خود ہی فیصلہ کرو۔۔۔
بےوفا!!! کون ہے۔۔۔؟
بےوفا!!! کون ہے۔۔۔؟
 

Rate it:
Views: 336
23 Nov, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets