تجھ سے دل کی بات کہوں کس طرح
تو میری جان ہے تجھے بتاؤں کس طرح
تو انجان ہے یا بن رہا ہے
یہ اندازہ لگاوں کس طرح
مقدر سے مقدر ملنا تو دور کی بات
تیرے دل سے دل کو ملاؤں کس طرح
تو ملے نہ ملے یہ قسمت کی بات ہے مگر مسعود
تجھےچاہا ہے تجھے بھو ل جاوں کس طرح