تجھ کو آتے ہیں لاکھ بہانے

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

تجھ کو آتے ہیں لاکھ بہانے
وعدوں کی قسمت خدا جانے

راتوں کو جاگ کر ہم نے
گنے کتنے ستارے خداجانے

زندگی کو پڑھ تو رہے ہیں
مفہوم ہے کیا؟ خدا جانے

کاش ملیں اسی جہاں میں
پھر کون ملتا ہے خدا جانے

‏ چپکے سے دبےپاوٴں دل میں
کہاں سےآتا ہے درد خداجانے

Rate it:
Views: 426
14 Aug, 2013