تجھ کو مناتے مناتے

Poet: زویراملک By: Zavaira Malik, Rawalpindi

ختم ہو ئے ہم ،تجھ کو خود سے مٹا تے مٹاتے
دل نے ہر زخم سہا تجھ کو مناتے مناتے

تم کو یقین کہاں اس بات پہ مگر
تھک جاؤ گے ہمیں یوں آزماتے آزماتے

تیری بے وفائی ، تیری بے اعتنائی, تیری کج ادائی
ہم رو پڑے یہ داستانِ غم سناتے سناتے

یقین تھا اس پہ خود سے بھی بڑھ کے
نگاہیں پھیر گیا لیکن وہ یقین دلاتے دلاتے

پیارے تھے ہم کس قدر اسکو
دل سے اتر گئے لیکن ہم یوں لبھاتے لبھاتے

بے چینی تھی اس قدر وقتِ وصالِ یارکہ
ہم تھک چکے تیری راہوں میں نظر یں بچھاتے بچھاتے

رسم زمانہ ہے یا قسمت کی ستم ظریفی
تم بدل گئے ہم سے نظریں ملاتے ملاتے

Rate it:
Views: 1365
28 Apr, 2020
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL