Add Poetry

تحفہ

Poet: Ali Subhani By: Ali Subhani, sargodha

مجھ پر رحمتوں کی بارش صدا ہوتی رہی
میں جھومتا ہی رہا اس خزانے میں

جس چیز کا بھی رہا مستحق کبھی یہ وجود
اس کا ہاتھ نہ رکا نعمتیں لٹانے میں

نزر خاک ہوئے تصور تاریکی کے سب
لفظ اقراء جو سماء گیا آشیانے میں

غموں کی پرواہ کیوں کر کرے بشر
لطف سرور جو گھیرے عبادت خانے میں

رگ جاں سے بھی قریب تر اس کی ذات
انساں کو نہ ہو مشکل کبھی پکارنے میں

کھنکھناتی نے سوچا جب وجود کے معنی
ہر لفظ کھول کر کیا بیاں سمجھانے میں

میرے لئے تو صرف الله کافی ہے بس
کہ اب نڈر ہی گھومتا پھروں زمانے میں

ہو شکر تا عمر سبحانی، اس عظیم تحفہ پر
قرآن و سنت جو ملی مسلم گھرانے میں

Rate it:
Views: 412
15 Apr, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets