Add Poetry

ترستی ھے زندگی

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar

ویران سی فضا میں ترستی ھے زندگی
اذیت کے اس خمار میں ہنستی ھے زندگی

خون جگر سے اپنی آنکھوں کو نم کیا
لذت کے اس غبار میں برستی ھے زندگی

غم دوست ھم کو آج یہ آزمائش دے گیا
بیتاب ہیں نگاھیں اور مچلتی ھے زندگی

رسوا ھوئے ہیں اسکی محبت کی راہ میں
گناھوں کی آغوش میں اب پلتی ھے زندگی

ان احمریں نگاھوں میں آنسوؤں کا شور ھے
شمع کے ساتھ ساتھ اب پگھلتی ھے زندگی

Rate it:
Views: 914
26 Jan, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets