ترے میخانے سے اک صراحی اٹھالی ساقی
Poet: بلال حسین بلالی By: Bilal Hussain, Jhelumترے میخانے سے اک صراحی اٹھالی ساقی
آنکھوں میں خمار کی چادر اڑالی ساقی
بادہ و جام کہن ملےقوم حجازی کو
پھر نوا میں ہو پیدا شعلہ مقالی ساقی
خرد کو تقلید سے آزاد کر دے اب
کج کلاہی کو ملے پختہ خیالی ساقی
تری مئے میں وہ نشہ نہیں یا کیا ہے
کرتے پھرتے ہیں فرنگ کی نقالی ساقی
ترے مئے کدے کے مئے کشوں کی مئے کشی
مجھ کو بھی پلادے مئے کی پیالی ساقی
سوچتا ہوں کہ سارا میخانہ بھی پی گیا
پھر بھی ہوش میں ہے کیوں "بلالی "ساقی
More Sad Poetry






