تقدیر سے ہار کر بھی تقدیر سے خوش ہوں

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

تقدیر سے ہار کر بھی تقدیر سے خوش ہوں
تیری چاھت کی ادھوری تصویر سے خوش ہوں

مت گھبراؤ گذرتی ہوئی ناراض گھڑیوں
جدائی کی سخت زنجیر سے خوش ہوں

میرے خواب ادھورے نجانے کب پورے ہوں
ہر خواب کی شکستہ تعبیر سے خوش ہوں

تڑپنا جلنا رونا سسکنا ہی لکھا ہے میری قسمت میں
میں تیرے فیصلے سے اے شبیر خوش ہوں

Rate it:
Views: 735
19 Sep, 2013