تقدیر کو رو رو کے مقدر پھوڑنا
یہ آدمی کو زیب نہیں آس توڑنا
غلطی پہ ہو کے خود کو پارسا سمجھنا
اپنی خطا کا ذمہ بھی اوروں سے جوڑنا
یہ کونسی انسانیت یہ کیسا عدل ہے
ظالم کے آگے گڑگڑانا ہاتھ جوڑنا
حق بات پہ چَپ سادھ کے بیٹھے رہیں مگر
جہاں خاموش رہنا ہو وہاں بے لاگ بولنا
عظمٰی بڑی معروف یہ ضرب المثال ہے
کچھ بولنے سے پہلے الفاظ تولنا