بیتے رشتے تلاش کرتا ہوں
تیری وفائیں تلاش کرتا ہوں
تیرے شہر سے جب گزروں
تیرے وعدے تلاش کرتا ہوں
اپنی مرضی کی جستجو میں
خود کو تجھ میں تلاش کرتا ہوں
اک امید کی گرفت میں آ کر
تیرا تعلق تلاش کرتا ہوں
بڑی منافقت ہے تیرے شہر میں
جینے کی نوید تلاش کرتا ہوں