تلاش کرتا ہے

Poet: Wajid Imran By: Wajid Imran, Pirmahal

کبھی صبح کبھی شام میں تلاش کرتا ہے
وہ مجھے گردشِ ایّام میں تلاش کرتا ہے

بچھڑ کے مجھ سے نہ بُھلا سکا ہے مجھ کو
وہ اب بھی مجھے اپنے نام میں تلاش کرتا ہے

ہر ایک سے پوچھتا ہے میرے نام کے معنی
نہ جانے کیا وہ میرے نام میں تلاش کرتا ہے

اِتنی تنقید تو کوئی غیر بھی نہیں کرتا
جتنے وہ نقص میرے کام میں تلاش کرتا ہے

Rate it:
Views: 373
23 Aug, 2010