تم اپنے آپ سے مایوس کیوں ہو

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

تم اپنے آپ سے مایوس کیوں ہو
اس زندگی سے نا خوش کیوں ہو

آس پاس تم دیکھتی کیوں نہیں
خوش رہنے کے بہانے ڈھونڈتی کیوں نہیں

تمہیں دیکھ کر سب پریشان ہوتے ہیں
تمہاری حالت پر فکر مند ہوتے ہیں

تم نے اپنی زندگی کو شائد محدود کرلیا
خدا کی نعمتوں سے اپنے کو دور کرلیا

پگلی مایوسی تو کفر ہے
خدا کی نعمتوں سے انکاری ہے

چلو آج تم خوش ہوجاؤ
اپنے آپ کو دیکھ کر مطمئین ہوجاؤ

مایوسی کی باتیں چھوڑ کر مسکرا جاؤ
جو مل گیا اس پر خوش ہوجاؤ

دیکھو ملتا نہیں سب کچھ سب کو
کم از کم میرے لیئے خوش ہوجاؤ

Rate it:
Views: 467
07 Aug, 2010