Add Poetry

تم ایک ملالہ کوروتے ہو ؟

Poet: "Zaheer Abbas Khan" By: Muhammad Zubair, Multan

تم ایک ملالہ کوروتے ہو ؟
میں نے کئی ملالہ دیکھی ہیں
میں نے خون میں لت پت بچوں کی
جانے کتنی لاشیں دیکھیں ہیں
میں نے اجڑی مانگیں دیکھی ہیں
میں نے سونی گودیں دیکھی ہیں
میں نے ظلم،جبرئے فرنگ سے
سسکتی روحیں دیکھی ہیں
میں نے اپنی دھرتی پے اپنوں کی
بوسیدہ لاشیں دیکھی ہیں
میں نے بارودکی بارش دیکھی ہے
میں نے آگ کی لہریںدیکھی ہیں
تم ایک ملالہ کوروتے ہو ؟
میں نے کئی ملالہ دیکھی ہیں

Rate it:
Views: 414
13 Oct, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets