تم بھی تھے ہم پہ فدا یاد کرو
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Ahmed Shakir, Multanتم بھی تھے ہم پہ فدا یاد کرو
 ہو گئے کیسے جدا یاد کرو
 
 زندگی بھر خفا نہ ہوں گے ہم
 تم نے تھا وعدہ کیا یاد کرو
 
 اک تمھیں اپنا بنانے کے لئے
 اپنا سب کچھ ہے لٹا یاد کرو
 
 دے کے دل ہم نے حسن والوں کو
 پائی ہے کیسی سزا یاد کرو
 
 ان کی آنکھوں میں بس کے شاکر
 نظروں سے کیسے گرا یاد کرو
More Sad Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 