میرا دل کیوں درد سے بوجھل ہے
میری آنکھ لہو کیوں روتی ہے
جب خواب تمہارے ٹوٹیں گے
تب تم بھی جان جاؤں گے
کیوں کھوئی کھوئی رہتی ہوں
کیوں آہیں پل پل بھرتی ہوں
جب اپنا کوئی بچھڑے گا
تب تم بھی جان جا گے
کیوں خود سے بے گانی لگتی ہوں
کیوں دیوانوں سی حالت ہے
جب پیار کا گلشن اجڑے گا
تب تم بھی جان جاؤ گے
کیوں دنیا سے میں ڈرتی ہوں
کیوں خود سے خود ہی لڑتی ہوں
جب اپنوں نے منہ موڑ لیا
تب تم بھی جان جاؤ گے
کیوں دل کا گل مرجھایا ہے
کیوں روپ پہ غم کا سایہ ہے
جب کسی کے ہجر میں تڑپو گے
تب تم بھی جان جاؤ گے