Add Poetry

تم جیت کر بھی ہار گئے

Poet: NS By: NS, lahore

دیکھو تم جیت کر بھی ہار گئے
کل تم میرے خواب میں آئے
اور اپنی زید کو چھوڑ کر
اپنی انا کو توڑ کر
مجھے خود ہی تم نے منایا
سارے گلے شکوے دور کیے
اور ٹوٹا تعلق بھر سے جوڑ لیا
دیکھو تم جیت کر بھی ہار گئے
خواب میں سہی
تم اپنی انا کو توڑ گئے
تم آخر مجھ کو منا ہی گئے
لیکن میں یہ جانتی ہوں
خواب کبھی حقیقت نہیں بنتے
جانے والے کبھی واپس نہیں آتے
تم تو وہ انسان ہو
جو ہار کر بھی جیت جائے

Rate it:
Views: 1320
07 Jul, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets