تم خوش تو ہو نا؟؟

Poet: عمران جمیل چوہدری By: Imran jamil, Bahawalpur

دُور ہو کر مجھ سے۔۔ تُم خُوش تو ہو نا۔۔؟؟
تنہا کر کے مجھ کو۔۔ تُم خُوش تو ہو نا۔۔؟؟

ہر پل تیری یادیں۔۔میرے ساتھ رہتی ہیں۔۔
بُھلا کر مجھ کو ۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

لوگوں کی باتوں میں آ کر تُم نے چھوڑ تو دیا
مان کر اُن کا کہنا۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

برسوں کا تعلق تھا اپنا اور اپنی محبت کا
پَل بھر میں ٹُھکرا کر۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

ہنسنا ہنسانا خُوش رہنا یہ تو فطرت تھی میری
دے کر آنسُو مجھ کو۔۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

تیرا ساتھ تیرا پیار ہی میری ہر خُوشی تھی۔
دے کر غَم مجھ کو۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

دُور ہو کر مجھ سے ۔۔ تُم خُوش تو ہو نا ؟؟

Rate it:
Views: 176
10 Apr, 2024
More Sad Poetry