تم روٹھ جاؤ مجھ سے ایسا کبھی نہ کرنا

Poet: Mohammed Masood By: Mohammed Masood , Meadows nottingham

تم روٹھ جاؤ مجھ سے ایسا کبھی نہ کرنا
میں ایک نظر کو ترسوں ایسا کبھی نہ کرنا

میں پوچھ پوچھ ہاروں، سو سو سوال کر کے
تم کچھ جواب نہ دو ایسا کبھی نہ کرنا

مجھ سے ہی مل کے ہنسنا مجھ سے ہی مل کے رونا
مجھ سے بچھڑ کے جی لو ایسا کبھی نہ کرنا

تم چاند بن کے رہنا، میں دیکھتا رہوں گا
کسی روز تم نہ نکلو ایسا کبھی نہ کرنا

تم چلے جاؤ جب بھی تو دیکھوں تمہارا رستہ
تم لوٹ کے نہ آؤ ایسا کبھی نہ کرنا

Rate it:
Views: 3230
17 May, 2013