تم مجھے بھول جاؤ میں تمہیں نہ یاد رہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreتم مجھے بھول جاؤ اور میں تمہیں یاد نہ رہوں
یہ تو ممکن نہیں میں یاد میں آباد نہ رہوں
ایسا ممکن ہے یہ سمجھوں کہ ہم ملے ہی نہیں
اپنے حسیں خیالوں سے دل شاد نہ رہوں
میں یہ سمجھوں کہ جیسے ہم ملے ہی نہیں
اور اس حسین یاد سے دل شاد نہ رہوں
یادوں کو اس لئے میں بھلایا نہیں کرتی
یہ چاہتی ہوں میں کبھی نا شاد نہ رہوں
تیری پلکوں کے قفس میں ایسے قید ہو جاؤں
اور میں اس اسیری سے کبھی آزاد نہ رہوں
تیرے دل کی زمیں پہ آ کے بسیرا کر لوں
قریہ قریہ جو پھرا کرتی ہے وہ باد نہ رہوں
عظمٰی ان ہی یادوں نے باغ باغ رکھا ہے
یادیں نہ ہوں تو میں بھی شاد باد نہ رہوں
More Sad Poetry






