Add Poetry

تم مری دوسری محبت تھی

Poet: محمّد ولید ولی By: Muhammad Waleed, Lahore

چاہے تم مجھکو اپنا کہتی ہو
چاہے دل کے قریب رہتی ہو

تم مری دوسری محبت تھی
لگ رہا تھا کے جیسے پہلی ہو

مجھکو اپنے مفاد سے ہے غرض
تو ہو چاہے تری سہیلی ہو

سن کے آواز ایسا لگتا ہے
تم بھی میری طرح اکیلی ہو

رات کی آنکھ میں کسی لمحے
چاندنی کی سیاہی پھیلی ہو

میں تو سمجھا تھا ایک شعر تمہیں
تم مری سوچ سے بھی گہری ہو

کیا کبھی خواب میں ڈری ہو تم
کیا کبھی جاگتے میں سہمی ہو

کیا کہوں تب بہت ہی بولتا ہوں
بات جب کوئی بھی نہ کہنی ہو

کوئی دستک نہی ولی صاحب
آپ بھی نا بلا کے وہمی ہو

Rate it:
Views: 438
26 Sep, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets