تم نہیں تھیں

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. China

نم زدہ نگاہیں
سرسراتی سانسیں
تھرتھراتے ہونٹ
چاند کی زرد آنکھوں سے
قطرہ قطرہ ٹپکتی چاندنی
منڈیروں پہ جمتی رہی
سلگتے ہوئے سائے
اور اک آہٹ
بڑھ کے دیکھا مگر
تم نہیں تھیں
موڑ کے اُس پار
خواب رکھے رہے
رات ڈھلتی رہی
تم نہیں تھیں

Rate it:
Views: 260
05 Sep, 2024