تم نے بھی۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

تم نے بھی مجھے تنہا چھوڑ دیا ہے
تم نے بھی میرا اعتبار توڑ دیا ہے

تم نے تو کہا تھا کبھی شکوہ نہ کریں گے
تم روٹھ بھی گئے تو ہم گلہ نہ کریں گے
پھر آج کیوں رخ ہم سے تم نے موڑ لیا ہے
تم نے بھی میرا اعتبار توڑ دیا ہے

تم نے تو کہا تھا کبھی خفا نہ کریں گے
تم نے تو کہا تھا کبھی جفا نہ کریں گے
تم نے وفا کا کیسے چلن چھوڑ دیا ہے
تم نے بھی میرا اعتبار توڑ دیا ہے

تم نے تو کہا تھا تمہارا ساتھ نبھائیں گے
تم نے تو کہا تھا کہیں نہ چھوڑ کے جائیں گے
کیوں میری گلی میرا شہر چھوڑ دیا ہے
تم نے بھی میرا اعتبار توڑ دیا ہے

تم نے بھی مجھے تنہا چھوڑ دیا ہے
تم نے بھی میرا اعتبار توڑ دیا ہے

Rate it:
Views: 370
08 Dec, 2010