تم نے تو محبت کو بھی بدنام کیا ہے

Poet: محمد اویس ظفر By: محمد اویس ظفر, Mianwali

تم نے تو محبت کو بھی بدنام کیا ہے
سوچو کتنا بڑا گناہ سرعام کیا ہے

کھیل کر معصوموں کے جذبات و احساسات سے
جسم کی حوس کو تم نے محبت کا نام دیا ہے

مرنے کی جھوٹی قسمیں اٹھا کے تم نے
سارا وقت ہمارے بغیر جیا ہے

رات کو خوابوں میں آنے کا بتا کر تم نے
حقیقت میں ایک لمحہ بھی نہ یاد کیا ہے

دیکھ کر زخم تمہارے ہم نے
ہاں صنم زہر کا پیالہ پیا ہے

جانے سے تمہارے اور تو کچھ ہوا نہیں
اے جان ہاں جدائی نے شاعر بنا دیا ہے

Rate it:
Views: 1149
09 Oct, 2022