چاند کی چاہت کرتے ہو تم پاگل لڑکےلگتے ہو
وہ دور فلک پر رہتا ہے تم کہاں زمین پر بستے ہو
ستارے اس کے ہم دم ہیں کیوں بات نہیں سمجھتے ہو
وہ پریوں کے دیس کا باسی ہے تم عام سی صورت لگتے ہو
کیوں رات بھر نیند نہیں آتی کیوں سوچ میں ڈوبے رہتے ہو
جو تم پے بیتی محبت میں اس سے کیوں نہیں کہتے ہو
خوابوں میں کھولے رہتے ہو کیوں مارے مارے پھرتے ہو
چاند سے باتیں کرتے ہو رات کی بانہوں میں سوتے ہو
کیوں آس لگائے بیٹھے ہو کسی کی بات سنتے ہو
چاند کی چاہت کرتے ہو تم پاگل لڑکے لگتے ہو