تم ہم کو کھو دو گے
Poet: فوزیہ By: فوزیہ, Karachiمیری سانس بکھرنے والی ہوگی
میری روح نکلنے والی ھوگی
پھر دامن زندگی کا چھوٹے گا
دھاگہ سانس کا بھی ٹوٹے گا
پھر واپس ہم نہ آئیں گے
پھر ہم سے کوئی نہ روٹھے گا
پھر آنکھوں میں نور نہ ہوگا
پھر دل غم سے نہ چور ہوگا
اس پل تم ہم کو تھامو گے
ہم سے دوست اپنا مانگو گے
پھر ہم نہ کچھ بھی بولیں گے
آنکھیں بھی نہ کھولیں گے
اس پل تم بہت ہی رو دو گے
بس پھر تم ہم کو کھو دو گے
More Sad Poetry






