تم ہنستی اچھی لگتی ہو پارٹ ٢
Poet: By: Muhammad Nadeem, Karachiوہ وعدے وفا نبھانے کے
تم بھول گئیں مجھے یاد رہے
کیا شان تمہاری گھٹ جاتی جب اپنا کرنے آجاتیں
اب کن باتوں میں کھوئی ہو
اب کن سوچوں میں ڈوبی ہو
چہرے کی اداسی دور کرو
نا اپنا جی رنجور کرو
چہرے کو ذرا اٹھاؤ تو
آنکھیں بھی چار کر دیکھو
تم چھوڑو دل کی بات کرو
تم ہنستی اچھی لگتی ہو
More Sad Poetry






