تمام عمر تڑپتے رہیں کسی کے لئے

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

تمام عمر تڑپتے رہیں کسی کے لئے
اور اپنی موت بھی آئے تو بس اسی کے لئے

جوازِ ترکِ تعلق تو کچھ نہ تھا ، پھر بھی
بچھڑ گیا ہوں میں تجھ سے تری خوشی کے لئے

کھلا یہ بھید بھی ، لیکن تجھے گنوا کے کھلا
منافقت بھی ضروری تھی دوستی کے لئے

وہ بے خبر ہی سہی میرے حال سے یکسر
میں مضطرب ہوں مگر آج بھی اسی کے لئے

اگر طلوعِ سحر کا یقین ہو مجھ کو
میں دل کے ساتھ ہی جل جاں روشنی کے لئے

ذرا انہیں بھی کبھی دیکھ میرے نبض شناس
عذاب سہتے ہیں ، جیتے ہیں جو کسی کے لئے
 

Rate it:
Views: 493
27 Aug, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL