Add Poetry

تمھارا مل نہ پایا ساتھ یہ آنکھیں برستی ہیں

Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

بہت رنجور ہیں ،دن رات یہ آنکھیں برستی ہیں
مسرت کی کرو کچھ بات یہ آنکھیں برستی ہیں

اداسی کی رتوں میں زندگی ہم نے گزاری ہے
اٹھائے ہیں بڑے صدمات یہ آنکھیں برستی ہیں

جدا ہونے کے اس لمحے دعائیں دے رہے ہیں ہم
ہے اشکوں کی بھی اک سوغات یہ آنکھیں برستی ہیں

سنا سکتے نہیں لفظوں میں اپنے درد کا قصہ
ہمارے دیکھ لو جذبات یہ آنکھیں برستی ہیں

تمھارے پیار میں برباد ہم نے زندگی کر لی
تمھارا مل نہ پایا ساتھ یہ آنکھیں برستی ہیں

محبت کا حسیں موسم اچانک ہو گیا رخصت
رہے نہ وصل کے لمحات یہ آنکھیں برستی ہیں

جو ان کا ذکر آ جائے کبھی باتوں ہی باتوں میں
تو زاہد مانند برسات یہ آنکھیں برستی ہیں

Rate it:
Views: 977
09 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets