تمھارے بعد خاموشی کا منظر

Poet: Gul Ghani Afridi By: Gul Ghani Afridi, peshawar

 تمھارے بعد خاموشی کا منظر
دل ناشاد خاموشی کا منظر

شب فرقت میں بے چھینی اداسی
تمھاری یاد خاموشی کا منظر

مریض عشق کے راتوں کے ساتھی
تڑپ فریاد خاموشی کا منظر

محبت میں تعلق یوں بھی دیکھا
کئی افراد خاموشی کا منظر

اسی سے دوستی اکثر رہی ہے
رہے آباد خاموشی کا منظر

غنی خوشیوں کے ہنگاموں میں بھی ہیں
تیری اضداد خاموشی کا منظر

Rate it:
Views: 748
13 Oct, 2010