ہماری ہستی مٹا رہے ہو تم تمہاری مرضی
نشان عبرت بنا رہے ہو تمہاری مرضی
میرے جگر میں جفا کے خنجر اتار کر تم
وفا کے نغمے سنا رہے ہو تمہاری مرضی
تمہاری خاطر جو ساری دنیا کو چھوڑ آیا
اسی سے دامن چھڑا رہے ہو تمہاری مرضی
میری امیدوں کے آشیانے اجاڑ کر تم
کسی کی دنیا بسا رہے ہو تمہاری مرضی