تمہاری یاد آتے ہی سماں ہو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاتمہاری یاد آتے ہی سماں ہو
کہ جیسے روح کا آتش فشاں ہو
ہزاروں جستجوؤں کے جلو میں
منازل کا ہر اک رستہ وہاں ہو
تھی بے معنی یہ میری زندگانی
ذرا دیکھوں تو وہ مجھ پہ عیاں ہو
مرے اشعار کے زینے پہ پھر دیکھ
تصوف کے مضامیں وہ بیاں ہو
ہماری بے قراری کے موافق
اگر بن جائے خود طوفاں یہاں ہو
عجب سی دل کو راحت دے گیا وہ
کہاں ہو تم کہ ہر جذبہ زباں ہو
ابھر آتا ہے دل میں درد میرا
یہ سنتے تھے کہ سینے میں وہ جاں ہو
کئی سے ڈھونڈ لا تقدیرمیری
مگر دل کا وہی فتوی بیاں ہو
ابھی الجھی ہوئی تعبیر یں ہے
حقیقت یہ کہ ہر لمحہ یہاں ہو
تمہاری ذات اے وشمہ وفا کی
کوئی ان سا بڑا کوئی جہاں ہو
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم