Add Poetry

تمہارے بعد

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کیا بتائیں کون سنے گا، جو حال تمہارے بعد ہوا
کچھ بھول گئے کچھ یاد رہا، جو حال تمہارے بعد ہوا

سب کو دل سے نکالا تھا، اک شخص اس میں آباد ہوا
میری حالت پہ سب افسردہ تھے، وہی اس پہ شاد ہوا

وہ شخص کتابوں جیسا تھا، سبق کی طرح یاد ہوا
قرآن کی طرح سنبھالا تھا، پر ردی کی طرح برباد ہوا

اسکا نام بھی اب یاد نہیں، جو خوشبو کی طرح آباد ہوا
جاوید دل کا کیا، تھوڑا شاد ہوا بہت ناشاد ہوا

Rate it:
Views: 460
28 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets