Add Poetry

تمہارے خط

Poet: Wasi Shah By: Mohsin Raza, Karachi

دکھ درد میں ہمیشہ نکالے تمہارے خط
اور مل گئی خوشی تو اچھالے تمہارے خط

سب چوڑیاں تمہاری سمندر کو سونپ دیں
اور کر دیئے ہوا کے حوالے تمہارے خط

میرے لہو میں گونج رہا ہے ہر اک لفظ
میں نے رگوں کی دشت میں پالے تمہارے خط

یوں تو ہیں بے شمار وفا کی نشانیاں
لیکن ہر ایک شے سے نرالے تمہارے خط

اہل ہنر کو مجھ پہ جگر اعتراض ہے
میں نے جو اپنے شعر میں ڈھالے تمہارے خط

پروا مجھے نہیں ہے کسی چاند کی جگر
ظلمت کی دشت میں ہے اجالے تمہارے خط

Rate it:
Views: 364
20 Jun, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets