تمہیں تنہائی راس آگئی اچھا ہے
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadبہلا کے دل کو کہاں لے جاؤ گے
چوٹ دی جس نے اسی سے مرہم پاؤ گے
اپنے اپنے ظرف کی بات ہے لیکن
تم ضبط میں کس انتہا تک جاؤ گے
خاموش رہنا ہی بہتر ہے مگر
اس کی باتوں کے تیر کب تک کھاؤ گے
یہ عقلمندی نہیں پاگل پن ہے
لہو ٹپکے گا جو دیواروں سے سر ٹکراؤ گے
تمہیں تنہائی راس آگئی اچھا ہے
بھیڑ میں نکلو گے تو گم جاؤ گے
More Sad Poetry






