تمہیں تو شام کی پرچھائیوں سے خوف آتا تھا

Poet: By: Uzma Ahmad, Lahore

بہت حیران ہوتا ہوں
کسی سے جب یہ سنتا ہوں
کہ تو راتوں کو تنہا دیر تک
تاروں کی چھاؤں میں
اب اکثر اپنے گھر کی چھت پہ بیٹھا
خواب بنتا ہے
میں اکثر سوچتا ہوں
تو ملے تو تجھ سے یہ پوچھوں
اندھیرے سے تمہاری دوستی
کیسے ہوئی ہمدم
تمہیں تو شام کی پرچھائیوں سے خوف آتا تھا

Rate it:
Views: 486
11 May, 2010