Add Poetry

تمہیں مجھ سے محبت ہے

Poet: Abdul Waheed By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur
مسلسل سوچ میں رہنا کسی سے کچھ نہیں کہنا کسی گوشے میں چُُھپ کر خود سے محوِِ گفتگو رہنا اچانک دلمیں کوئی میٹھا میٹھا درد اُُٹھنا بے سبب بےچین ہو جانا اکیلے بیٹھ کے رونا کئی راتیں نہیں سونا وہ پہروں بیٹھے بیٹھے جانے کس منظر میں کھو جانا کسی آہٹ کسی چاپ سے پھر چونک سی پڑنا میرے سائے سے بچنا سامنے آنے سے کترانا سنو پاگل سی اے لڑکی کہی اور اَََن کہی کے درمیان سُُولی پہ لٹکی ہو تمہیں معلوم ہے تم جان کر منزل سے بھٹکی ہو یہ مانا کہ تم بہت ہی خوددار ہو پر یہ حقیقت ہے اَنا اک حد تک اَچھی ہے مگر اس حد کے آگے یہ محض اک خود فریبی ہے اذیت سہ رہی ہو اور چپ ہو کیا قیامت ہے تم آخر کیوں نہیں کہتی تمہیں مجھ سے محبت ہے
Rate it:
Views: 343
30 Dec, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets