Add Poetry

تمہیں معلوم ہے جاناں

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, FaisalAbad,Punjab, Pakistan.

تمہیں معلوم ہے جاناں
محبت کی کتابوں میں
وفاؤں کے سرابوں میں
ہم سے اہل ء دل اکثر
سرگرداں رہتے ہیں
تشنا لب سے اکثر
پاس ساگر کے رہتے ہیں
بے خواب سے، بے تاب سے
اک تعبیر کے متلاشی
قریہ قریہ پھرتے ہیں
تمہیں معلوم ہے جاناں

وفائیں بھی بدلتی ہیں
جفائیں بھی بدلتی ہیں
وقت کے ساتھ سنو تم
دعائیں بھی بدلتی ہیں
فقط بات اتنی ہے
حقیقت دیکھو کتنی ہے
محبت گر بدل جاۓ
خواہشیں تب بدلتی ہیں
زلف ء جاناں بدلتی ہے
نگاہ یار بدلتی ہے
جانثار بدلتے ہیں
مہک ء ایثار بدلتی ہے
محبت اگر سچی ہو
کوئی شے کہاں بدلتی ہے
تمہیں معلوم ہے جاناں

محبت بھول ہوتی ہے
مگر یہ بھول نہیں کرتی
محبت کی کتابوں میں
محبت کے سرابوں میں
پلٹ ممکن نہیں ہوتی
تمہیں معلوم ہے جاناں

Rate it:
Views: 562
18 Oct, 2016
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets