Add Poetry

تمہیں واپس بھی جانا ہے

Poet: Fakhira Batool By: Shazia Hafeez, Attock

کبھی تم نے یہ سوچا ہے
کسی کی سوچتی، سادہ سی آنکھوں میں
اداسی کی خفی تحریر تم نے سب مٹا ڈالی
دھنک سپنوں کا پھر سے جال سا اک بن دیا ان میں
مگر جاناں
ذرا سوچو
اگر اس بار بھی سپنے کسی نے توڑ ڈالے تو
وہ ان کی کرچیاں ساری کی ساری
اپنی پلکوں میں چھپالے گی
اگر اس زندگی کے بھیس میں پھر مرگ نکلی تو
گلے اس کو لگالے گی
تم ایسا کیوں نہیں کرتے
ابھی سے اس کو بتلا دو
تمہیں واپس بھی جانا ہے
 

Rate it:
Views: 265
05 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets