تمہیں یاد کر کے

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ دن بھی گزرا تمہیں یاد کر کے
ہم تھک گئے ایک فریاد کر کے

لبوں پر نہ آئی میرے دل کی بات
ہم چپ رہے دل کو برباد کر کے

آنکھوں کی ویرانیاں ختم کر دیں
آنکھوں کو اشکوں سے آباد کر کے

وہ خوش رہیں میرا دل توڑ کے
میں خوش رہوں انکا دلشاد کر کے

عظمٰی کبھی دیکھ ہوتا ہے کیا
دل کے پرندے کو آزاد کر کے

Rate it:
Views: 1824
19 Feb, 2009